Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کشمیری خواتین پر تشدد جنگی ہتھیار کے طور پر کررہا ہے، مشعال ملک

Now Reading:

بھارت کشمیری خواتین پر تشدد جنگی ہتھیار کے طور پر کررہا ہے، مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری خواتین پر تشدد جنگی ہتھیار کے طور پر کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد اور عصمت دری جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں کشمیری خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کے نام پر خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات بھارت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر بھارتی فورسز کا تشدد دنیا کو نظر نہیں آرہا، عالمی دنیا کا مقبوضہ کشمیر کے حالات سے نظریں چرانا افوسناک ہے

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی  کشمیری خواتین کو ذہنی اور جسمانی اذیت دینے ساتھ جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں،11،224 خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ بھارتی فورسز کے جبر سے 22،922 خواتین کو بیوہ ہوچکی ہیں

Advertisement

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو مسلسل سرچ آپریشن اورچھاپوں کے ذریعہ ذہنی اذیت دی جارہی ہے جبکہ کشمیری خواتین اور بچے ہندوستان کے غیر انسانی فوجی محاصرے کا سب سے بڑا شکار ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ  نام نہاد جمہوری ہندوستان کی فورسز کے ہاتھوں خواتین بچے غیر محفوظ ہیں جبکہ بھارتی فوجی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لئے کشمیری خواتین کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتے ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ فاشسٹ طاقتیں کشمیری آزادی پسندوں کی ہمت کم نہیں کرسکتی ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ عالمی برادری خاموش تماشائی کی طرح کشمیر کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے لہذا عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی مظالم اور جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر