صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبرعطا فرمائے۔
واضح رہےکہ عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News