Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت زیادہ پسینہ آنا کس بیماری کی علامت ہے؟

Now Reading:

بہت زیادہ پسینہ آنا کس بیماری کی علامت ہے؟

پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ گرمی کے احساس کو کچھ حد تک کم کردیتا ہے۔

کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے ،  خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔

پسینہ زیادہ آنا مختلف امراض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

دل کا دورہ

اگر آپکو اچانک بہت زیادہ پسینہ آنے لگے تو یہ دل کے دورے کی پہلی علامت ہے۔ آپ کو دل کے دورے کا شبہ ہو تو جتنی جلدی ممکن ہوسکے ڈاکٹر سےرجوع کریں۔ اگر بہت زیادہ پسینے کے ساتھ سینے میں تکلیف کا احساس بھی ہو تو بھی یہ دل کے کسی سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن

اگر آپ زیادہ پسینے میں ہوں اور ساتھ بخار بھی ہو تو یہ ملیریا یا ٹی بی کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بخار جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی کا نتیجہ ہوتا ہے جس کے دوران دماغ خودکار طور پر جسمانی درجۂ حرارت کو کچھ بڑھا دیتا ہے تاکہ جسم میں موجود انفیکشن کی بھرپور مزاحمت کرسکیں۔۔

ذہنی تناﺅ

ذہنی تناﺅ یا عام اصطلاح میں پریشان ہونا پسینے کے زیادہ  اخراج کا باعث بنتاہے، تناﺅ اور ذہنی بے چینی صرف جسم پر ہی منفی اثرات مرتب نہیں کرتے بلکہ پسینے کی شکل میں بھی وارننگ دیتے ہیں۔

تھائی رائیڈ کا مسئلہ

Advertisement

اگر تھائی رائیڈ گلینڈ بہت زیادہ متحرک ہوجائیں اور بہت زیادہ تھائی رائیڈ ہارمون بنانے لگیں تو اس کے نتیجے میں جسم میں متعدد علامات سامنے آتی ہیں، جیسے نروس یا ذہنی الجھن وغیرہ، مگر اس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ پسینہ بھی خارج ہونے لگتا ہے، یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اب ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔

بلڈ شوگر کا کم لیول

بہت زیادہ پسینے کا اخراج خون میں موجود شوگر لیول کو کم دیتا ہے۔ ایسے حالات میں اس وقت بھی پسینہ خارج ہوتا ہے جب موسم زیادہ گرم نہیں ہوتا، بلڈ شوگر لیول کم ہونے سے بہت زیادہ بھوک، ذہنی بے چینی، سر چکرانے اور بینائی کے مسائل جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔

ادویات کا سائیڈ ایفیکٹ

بہت زیادہ پسینے کا اخراج ممکنہ طور پر ادویات کے استعمال کا نیتجہ بھی ہوسکتا ہے، مختلف ادویات جیسے اینٹی بایوٹیکس، بلڈ پریشر کی ادویات وغیرہ کے استعمال سے سامنے آنے والا ایک عام سائیڈ ایفیکٹ ہے۔

موٹاپا

Advertisement

موٹاپا دنیا بھر میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے جس کے دوران جسم میں چربی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جینز، جسمانی طور پر متحرک نہ ہونا، ناقص غذا، مخصوص ادویات اور نیند کی کمی وغیرہ سب موٹاپے کا باعث بنتے ہیں اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر