Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے چلتے ہوئے اداروں کوتباہ کردیا ہے ، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت نے چلتے ہوئے اداروں کوتباہ کردیا ہے ، احسن اقبال

 رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے چلتے ہوئے اداروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم4 جولائی سےعوامی رابطہ مہم شروع کررہی ہے ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کاحصہ نہیں ہے اور دعوت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرفرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگانے والے پہلےاپنا گریبان دیکھیں ، ن لیگ کی طرح کسی جماعت کوسیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیان غیرسنجیدہ ہے،  بطورچیئرمین پی پی پی بلاول کواپنے بیان میں تحمل کی جھلک دکھانی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں ن لیگ نےاپنا کردارادا کیا ہے ، ہماری وجہ سے حکومت نے 350 ارب کے ٹیکسز واپس لیے ہیں۔

Advertisement

حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ،10 ضمنی الیکشن بھی ہارچکی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، چیئرمین ایچ ای سی کوحکومتی کرپشن روکنے پرہٹایا گیا تھا کیونکہ وہ  کرپشن کےمنصوبوں میں رکاوٹ تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  تاریخ میں پہلی  بار حکومت کوبجٹ میں یوٹرن لینا پڑا، حکومت نےاسمبلی میں اصل بجٹ پیش نہیں کیا ہے۔

حکومت کا اصل بجٹ آئی ایم ایف سے طےشدہ شرائط ہیں اور اب بجلی، پٹرول اورگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

بجٹ کے پاس ہونے کا دارومدارحکومت کی اکثریت پرہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا ہے ، عمران خان فکرنہ کریں اسکی جواب دہی آپ سے ہی ہوگی۔

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر