Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں، اعظم سواتی

Now Reading:

وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اوپر اٹھانے، امپورٹ ایکسپورٹ کی لاگت کم کرنے کے لئے ریلوے کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے۔

اعظم خان سواتی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہیں ، بزنس کے لئے نجی شعبہ کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبہ سازی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لئے تیار ہیں، حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی۔

Advertisement

اعظم خان سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں نجی شعبہ سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےکی زمین لیز پر دیں گے، بیچیں گے نہیں، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ، ڈرائی پورٹس کو فعال کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر