پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے منظم منصوبہ بندی سے پی پی پی امیدوار چوہدری یاسین پر جان لیوا حملہ کیا ہے جبکہ خدا کا شکر ہے کہ چوہدری یاسین پی ٹی آئی کی جانب سے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ ایل اے 30 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کشمیر میں پی ٹی آئی پولیس کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ بھی اکھاڑ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کررہی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News