سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں حکومت ن لیگ کی ہے اور عملہ بھی ن لیگ کا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ موجودہ وزیراعظم ن لیگ کا ہے جبکہ ساری سرکاری مشینری بھی ن لیگ کے ہاتھ میں ہے اور ساتھ میں دھاندلی کا رونا ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومت ن لیگ کی – عملہ ن لیگ کا – موجودہ وزیراعظم ن لیگ کا – ساری سرکاری مشینری ن لیگ کے ہاتھ میں -اور ساتھ میں دھاندلی کا رونا – وطیرہ ہے پرانا – یہ خود کبھی بغیر دھاندلی کے انتخابات جیت ہی نہیں سکتے- انہوں نے ہمیشہ نیوٹرل امپائر کی مخالفت کی ہے- #بلے_پہ_ٹھپہ
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 25, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ خود کبھی بغیر دھاندلی کے انتخابات جیت ہی نہیں سکتے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ نیوٹرل امپائر کی مخالفت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News