
این سی او سی رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔
عالمی وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی پیش نظر اسد عمر کا کہنا ہے کہ یکم اگست سےکورونا کی ایک ڈوزلگانے والے ہی ہوائی سفرکرسکیں گے جبکہ یکم اگست سے اساتذہ ویکسین لگوائے بغیراسکول اور کالجزمیں نہیں جاسکتے ہیں اور 31اگست تک اسکول وین ڈرائیورز بھی کورونا ویکسین لگوالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایس او پیز پرعملدرآمد کی شرح 56، گلگت میں 37فیصد ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان میں ایس اوپیزپرسب سے کم عملدرآمد ہورہا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور رینجرز کو ہرسہولت دیں گے، خوش آئند بات یہ ہے کہ ویکسی نیشن کیلئے زیادہ لوگ آرہےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وباء کم ہوتی ہے لوگ سمجھتے ہیں کورونا ختم ہوگیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد کاروبارکھولتے ہیں توکیسزمیں دوبارہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وباء سےمکمل طورپرنکلنا چاہتےہیں توویکسین ہی واحد حل ہے کیونکہ پورے شہرکومکمل بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس اوپیزپرعملدرآمد سے ہی کیسزمیں کمی ہوسکتی ہے جبکہ کئی لوگ اب بھی کورونا کوسنجیدہ نہیں سمجھ رہے۔
اسکے علاوہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح7.5 فیصد ہے جبکہ
گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیسزمیں اضافے سے ہسپتالوں پردباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں کیسزمیں سب سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
- asad umar
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- corona
- current breaking news in urdu
- karachi
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- ncoc
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- SOPs
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News