
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ آج کشمیر سے بھی کراچی والی آواز آرہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا جبکہ کراچی نے14 سیٹوں کا تحفہ دے کر وزیراعظم بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے ہی کافی ہیں ، عمران خان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایبسولوٹلی ناٹ کہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ رائیونڈ کے بھگوڑوں اورنواب شاہ کے لٹیروں کو کشمیرکےعوام بتادیں گے جبکہ کشمیر کے محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ ہم بھگوڑوں اور لٹیروں کسی کو ساتھ نہیں ملائیں گے ، آج پرامن رہنا چاہیے ، لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتادیا ہے کہ فتح پی ٹی آئی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News