کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان
سینیٹر شیری رحمان نے بجلی اور گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نہ عوام کو بجلی دے پا رہی ہے نہ ہی صنعت کو گیس فراہم کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب ان کی اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے ، بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے۔
بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ 5000MW سے زیادہ ہو گئی ہے۔حکومت کم قیمت پر ایل این جی اور فرنس آئل کا آرڈر دینا بھول گئی، اب بڑھتی ہوئی قیمتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔ بہت سارے پاور پلانٹس بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ ایک دوسرے پر الزام لگانے میں مصروف ہیں۔ pic.twitter.com/IMNhlOxcYE
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 19, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے، حکومت کم قیمت پر ایل این جی اور فرنس آئل کا آرڈر دینا بھول گئی ہے اب بڑھتی ہوئی قیمتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔
شیری رحمان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ بہت سارے پاور پلانٹس بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، یہ لوگ ایک دوسرے پر الزام لگانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News