Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڑک کے بیچوں بیچ یہ پراسرار قبر کس کی ہے؟

Now Reading:

سڑک کے بیچوں بیچ یہ پراسرار قبر کس کی ہے؟

آج کل سوشل میڈیا پر ترک صوبے سیواس کے قصبے شرکیشلا میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک پراسرار قبر کے چرچے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قبر پچھلے کئی سال سے یہاں بنی ہوئی ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ آخر یہ قبر کس کی ہے۔

قبر کے کتبے پر ’’ھوالباقی‘‘ کے نیچے ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘ کے بعد، ترکی زبان میں ’’گریبان شہید بابا‘‘ لکھا ہے لیکن پھر بھی کسی کو معلوم نہیں کہ یہاں کون دفن ہے۔

اس علاقے میں رہنے والے پورے یقین سے صرف اتنا جانتے ہیں کہ یہ قبر بہت پرانی اور قصبہ شرکیشلا کی تعمیرِ نو سے بھی بہت پہلے کی ہے۔

Advertisement

کسی کا خیال ہے کہ اس قبر میں کوئی شہید دفن ہے، تو کوئی کہتا ہے کہ یہ کسی عالمِ دین کا مزار تھا جس کی آج صرف یہ مرکزی قبر ہی باقی رہ گئی ہے۔

اس علاقے کے پرانے مقامیوں کا کہنا ہے کہ قصبہ شرکیشلا کی تعمیرِ نو سے پہلے تک یہ قبر ایک نجی مکان کا حصہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق قصبے کے نئے نقشے کے تحت یہ مکان توڑ دیا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے اس قبر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا لیکن یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو عجیب و غریب خواب دکھائی دینے لگے۔

خواب میں یہ قبر ان مزدوروں کو مخاطب کرکے کہتی کہ اسے یہیں رہنے دیا جائے۔ نتیجتاً قبر کے ارد گرد سے سڑک گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، قبر کو یونہی چھوڑ دیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر