Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کے کچھ حصے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

کشمیر کے کچھ حصے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

 

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پردفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان اور چین کے مابین تیسرے تزویراتی مکالمے ( اسٹریٹجک ڈائیلاگ) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا تھا جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں تنازعہ جموں کشمیر میں دونوں ممالک کے روایتی موقف کااعادہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے غیر ضروری ، غیر زمہ دارانہ اور بے بنیاد ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس معاملے پر بھارت کے پاس مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے کچھ حصے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہیں جبکہ ریاست جموں وکشمیربین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا ایشو ہے جبکہ جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا نام نہاد ”لازمی حصہ“ تھا اور نہ ہی ہوگا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اس مسئلہ کو اپنی نگرانی میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استعصواب رائے کے ذریعے  حل کرنے کی متعدد قراردادیں منظور کر رکھی ہیں  جبکہ جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا اور جموں و کشمیر کے تنازعہ پر متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر