
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ اور متوازن ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج متعارف کرایا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے جس کی ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے نظر انداز کردہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ، سابق حکومت نے کئی برس تک پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کو ذاتی اناء کی وجہ سے التواء میں رکھا ہے۔
اس منصوبے پر تقریبا 15 برس بلا وجہ کام کو روکا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کے تعصب کے باعث منصوبے پر لاگت میں کئی گنا اضا فہ ہوا ہے جبکہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے منصوبے کو ڈھائی ارب روپے کی مکمل فنڈنگ کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 2006 میں شروع ہوا اور 15 سال اسے زیرالتواء رکھا گیا ہے جبکہ ہم نے ساڑھے3 ارب دے کر اسے مکمل کرایا اور یہاں ساڑھے6لاکھ مریضوں کا علاج بھی ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News