Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرسروسزہاکی چیمپین شپ، پاک ایئر فورس کو پاک آرمی کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

انٹرسروسزہاکی چیمپین شپ، پاک ایئر فورس کو پاک آرمی کے ہاتھوں شکست

انٹرسروسزہاکی چیمپین شپ ڈبل لیگ راؤنڈ کا آخری میچ پاکستان آرمی کے نام رہا،پاک ایئرفورس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پاکستان ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیراہتمام پی اے ایف بیس پشاور میں انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ کے چھٹے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئر فورس کو 1-2 گول سے شکست دیدی، پاکستان آرمی ایونٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ میزبان ٹیم ایئرفورس ایونٹ میں پول میچز میں فتح حاصل نہ کرسکی۔

 ڈبل لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے کھیل کے تیسرے منٹ میں پینلٹی کارنر پر کھلاڑی مشتاق  نے تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ کھیل کے 15ویں منٹ میں آرمی کے کھلاڑی وسیم اکرم نے پینلٹی کارنر پر گول سکور کرکے پی اے ایف کی برتری کا خاتمہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار اور جاندار کھیل پیش کیا گیا  جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے بارہا گول  کرنے کی کوششیں کی گئیں جوکہ ایئرفورس نے ہر بار بہترین دفاع کرتے ہوئے انکو ناکام بنایا۔

 پاکستان آرمی کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے 48ویں منٹ میں احسان یوسف نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کیا۔

Advertisement

میچ کو ایمپائرز عاطف ملک انٹرنیشنل اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ یاسر خورشید انٹرنیشنل ریزرو ایمپائر تھے، ججز کے فرائض سید علی عباس اور حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں رانا ساجد نے سرانجام دی۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید محمد ظاہر شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سید ذوالفقار شاہ بطور ایمپائرز مینجر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ 2021 کا فائنل کل 29 اگست شام 4:30 بجے دفاعی چیمپئین نیوی اور پاکستان آرمی کے مابین کھیلا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر