Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں تمام ادارے خود مختار اور آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں، فرخ حبیب

Now Reading:

پاکستان میں تمام ادارے خود مختار اور آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام ادارے خود مختار اور آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر سچے ہیں تو خود کو نیب کے سامنے پیش کرنے سے ڈر کیوں رہے ہیں ، اگر شہباز شریف سچے ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اداروں پر دباؤ ڈالنے ، منی لانڈرنگ اور  کرپشن کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور طاقت ور اور کمزور کیلئے یکساں قانون کی بات کی ہے جبکہ عمران خان جب اقتدار میں نہیں تھے تب بھی خود کو احتساب کیلئے عدالتوں کے سامنے پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی منی ٹریل عدالت کے سامنے رکھی اور سپریم کورٹ سے صادق اور امین قرار پائے ہیں۔

Advertisement

وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے شور مچا رہی ہے ، ن لیگ کے دور میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو جتنی کرپشن کرتا تھا اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دیا جاتا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا سے ٹکر لی ہے تبھی مسلم لیگ ن کے دور میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کا خمیازہ عوام آج تک بھگت رہے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر