Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزرگ شہری اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

بزرگ شہری اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگوں کا احترام کرنے والے زندگی کے کسی موڑ پر ناکام نہیں ہوتے ہیں، بزرگوں کی خدمت مشرقی روایات کا خوبصورت پہلو ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتم النبین حضرت محمد ؐ نے بھی بزرگوں کے احترام اور خدمت کاحکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی بزرگوں اور بڑوں کے ساتھ بیٹھ کر دلی سکون محسوس کرتا ہوں ، رخ حیات متعین کرنے کے لیے سینئر سٹیزن کے تجربے اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا نا چاہیے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، پنجاب میں سینئر سٹیزن کے لیے باہمت پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر