Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا خطے اور دنیا میں اہم کردار ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

پاکستان کا خطے اور دنیا میں اہم کردار ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلامی نظریاتی کونسل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان کا نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،  اس صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ  دینی اور معاشرتی سطح پر علماء کا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں ، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک  منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے جبکہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیغام پاکستان پر 1800سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں ، ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے، آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے

Advertisement

وزیر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا  کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں ، پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے ، آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود گروتھ اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر