Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، فرخ حبیب

Now Reading:

موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، فرخ حبیب
فرخ حبیب

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

اقلیتوں کے عالمی دن  کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو تمام حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کوبحیثیت شہری زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے تمام مواقع حاصل رہیں گے جبکہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں بھی اہم حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواداری ، باہمی احترام اور ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کا بنیادی تقاضا ہے ، ہمارے آئین میں بھی اس اسلامی اصول کو پوری طرح سمو دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جمہوری روایات کے فروغ کیلئے مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر