Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام دتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے کرتاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا ہے۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول ؐ  نے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہ جھکایا ، حضرت امام حسینؓ کی شہادت محض شہادت ہی نہیں تھی بلکہ سیرت النبیؐ کا ایک باب تھا-

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں شہید زندہ رہتے ہیں، ظالم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے ، حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں، امن پسندی، صبر، برداشت اوراخلاقی اقدارکو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کا تحفظ سکھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے ، یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا  اعادہ کرنا ہے۔

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر