Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومت کی شوبازی کو 3 سال میں زمین بوس کر دیا ہے، کامران بنگش

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومت کی شوبازی کو 3 سال میں زمین بوس کر دیا ہے، کامران بنگش
کامران بنگش

وزیر اطلاعات و نشریات و ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ حکومت کی شوبازی کو تین سال میں زمین بوس کر دیا ہے۔

کامران بنگش نے ریسکیو پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دل عزیز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خیبرپختونخواہ حکومت و شہریوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراعظم عمران خان کے نظریے کے مطابق دکھائی دے رہا ہے کہ تمام صوبے ملک کی اکائی ہیں ، گزشتہ حکومتوں نے صوبوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی آج انہیں ناکامی کا سامنا ہے۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ہم پختون جس سے ہاتھ ملا لیں مرتے دم تک اس کا ہاتھ نہیں چھوڑتے ہیں ، ہم نے 10 اضلاع سے شروع کرکے 35 اضلاع تک ریسکیو کا جال بچھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام جاری رکھا اور پانچ لاکھ افراد کو ریسکیو کی سہولت فراہم کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم تحصیلوں  سے قبائلی علاقوں تک ریسکیو سروسز کو پنچائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر