
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں اس سال بھی محرم الحرام کو پرامن بنانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کیٹیگری اے، بی اور سی کے کل 9366 جلوس اور 35983 مجالس منعقد ہونگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم سے دس محرم تک صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں پر 411159 پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پاک فوج کی 78 اور رینجرز کی 66 کمپنیاں بھی صوبائی حکومت کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ہر ضلع میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے کابینہ اراکین کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں، پنجاب میں ضلعی ، سب ڈویژنل اور تھانہ لیول پر اتحاد بین المسلمین کی اب تک 975 میٹنگز ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال کی طرح اس دفعہ بھی محرم الحرام مذہبی رواداری اور امن و امان کے ساتھ گزرے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے بچوں اوربزرگ افراد کو مجالس میں بھیجنے سے اجتناب کریں اور کھلی جگہوں پر مجالس کا اہتمام کریں، مناسب فاصلہ ، سینیٹائزر کی دستیابی اور فیس ماسک کی پابندی کریں۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عوام خصوصا سوشل میڈیا پر موجود شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور اپنے اردگرد موجود مشکوک اور شر پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع بروقت حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو دیں۔
مزید پڑھیں
- 10th Muharram
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- fayaz ul hassan chuhan
- FAYYAZ
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- muharram
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- tody
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News