
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کہتے ہیں کہ عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس خالص انسانی مسائل پر ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی کارکنوں کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے ، وہ عہدے جو انتخاب کے ذریعے پر ہونے چاہئے ان پر سیاسی ورکر مسلط کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کو وزیراعلی کی مدت ختم ہو تب بھی الیکشن کی کیا ضرورت ہے ، وزیراعلی اور وزیر اعظم کی مدت ختم ہونے پر بھی کیا ایڈمنسٹریٹر لگائیں گے یا الیکشن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے ووٹ کے ذریعے کبھی جیت نہیں سکتی اسی لئے غیر قانونی طور پر منتخب عہدوں پر قبضے کئے جارہے ہیں۔
مصطفی کمال نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو سندھو دیش بنا دیا ہے ، کل کو یہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے ویزہ لگا دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھو دیش کا نعرہ لگانے والے تو بے چارے بیوقوف ہیں ، اصل سندھو دیش تو پیپلزپارٹی نے قائم کردیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی طاقت سے سڑکوں پر عوام کے ذریعے فیصلے کرائیں گے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 10 محرم کے بعد ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے ، ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے مگر اپنے اوپر ظلم نہیں ہونے دیں گے۔
اان کا کہنا تھا کہ کراچی کو زرداری کے حوالے کردیا گیا ہے ، ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں ہم سڑکوں پر آئیں گے جبکہ ہماری نسل کشی ہو رہی ہے اور پورا ملک خاموش ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں کراچی کی بات کرتا ہوں تو ہر زبان کے لوگوں کی بات کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- Mustafa Kamal
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- press conference
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News