Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مشرقِ وسطیٰ میں قیام پذیر ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مشرقِ وسطیٰ میں قیام پذیر ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے دورہ پر آئے عرب پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان کی قیادت میں وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب پارلیمانی وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی جہاں وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو پہلے دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مشرقِ وسطیٰ میں قیام پذیر ہے جبکہ پاکستان کی عرب ممالک کے ساتھ گہری وابستگی ، یکساں مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عرب پارلیمان کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں جبکہ ہمارے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ گہرے دو طرفہ مراسم بھی ہیں۔

 وزیر خارجہ نے بتایا کہ او آئی سی کے بانی رکن ہونے کے ناطےہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،  جب میں مصر میں سرکاری دورہ پر تھا تو مجھے عرب لیگ ہیڈکوارٹر جانے، قیادت سے ملنے اور تبادلہ ء خیال کرنے کا موقع ملا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پاکستان تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کیلئے مذاکرات کو واحد راستہ سمجھتا ہے جبکہ ہماری اقتصادی ترجیحات میں روابط کا فروغ، تعمیر و ترقی میں شراکت داری، معاشی و معاشرتی ارتقاءاور امن و استحکام کیلئے کاوشیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ،  فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باعث خطے کے امن  کو درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر