Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی عرب کے فرمانروا ، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اسکے علاوہ وزیر خارجہ نے او آئی سی کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے انخلاء میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے بھی آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغان قائدین  افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اجتماعیت پر مبنی سیاسی تصفیے کی جانب آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ  کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر