پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 3 سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گردشی قرض میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھ گئی ، سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی، پھر بھی گردشی قرض بڑھ گیا ہے، چوری اور نااہلی اور کیا ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی اور گردشی قرض بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
شہبا زشریف نے کہا کہ وزارت توانائی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال کی کارکردگی کے خلاف چارج شیٹ اور چشم کشا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام پر 500 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود گردشی قرض مزید بڑھ گیا ہے، جب گیس کی جگہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو پھر گردشی قرض تو بڑھے گا۔
شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کو 27 ارب سبسڈی بھی نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں صرف ایک کام کیا ہے کہ بجلی کے شعبے کا سارا ملبہ اور بوجھ عوام کے سر ڈال دیا ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- SHAHZAB SHAREEF
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News