Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تین سال میں عمران خان صاحب ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جان بچانے والی دوائیاں مہنگی کرکے اب کہیں گے کہ جہاد کیا ہے ، عمران خان نے 12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کردیں ہیں ، عمران صاحب غریبوں کے حق میں ایک تقریر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دوائی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیر کو عمران صاحب نے این آر او دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی، بجلی، دوائی ،گیس اور پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ، عمران خان عوام کو سستی روٹی اور نہ ہی سستی ادویات دے سکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائینہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے نہیں ہے  کیونکہ ان کو ووٹ عوام سے نہیں مشینوں سے لینے ہیں۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر