
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی میڈیا سے بات چیت کتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیماڑی میں 3 آئل پئیرز ہیں جس سے تمام لیکویڈ کارگو ٹریٹ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئل پئیرز تھری کو کورونا کے باوجود بھی فاسٹ ٹریک پر 7 ماہ میں دوبارہ بنایا گیا جبکہ اگلے 25 سال کے لیے یہ پئیر فعال ہوگیا ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج دوبارہ سے یہاں جہاز لنگر انداز ہوا ہے ، ساڑھے 13 میٹر کی ڈریجنگ بھی کی گئی ہے جبکہ ڈھائی ملین پاؤنڈ کے پارٹس لگانے کے بعد بھی جو ڈریجر پانچ سال سے بند تھا اسی سے ہی کام کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈریجر کے بند ہونے پر انکوائری ہورہی ہے جبکہ پاکستان فلیگ کا برتھ جو بھی ہوگا اس کا فرسٹ برتھنگ رائٹ ہے، منسٹری آف پیٹرولیم جب ہمیں لکھ کر دیتی ہے یہ جہاز پہلے لگادیں تو اس صورت میں ڈیمانڈ کے مطابق جہاز لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے یہ ضرور ہوتا تھا کہ پورٹس پر میریٹ آرڈر تھا ہی نہیں ، کچھ لوگوں کی مرضی سے جہاز لگ جاتے تھے ، جس سے ریٹ اچھا مل جائے وہ جہاز پہلے لگادیا جاتا تھا۔
علی زیدی نے بتایا کہ ہم نے ڈریجر کی سب انکوائری نیب کو دے دی ہے، کچھ دن پہلے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں بتایا کے 5 ماہ میں کے پی ٹی آئی نے 600 ملین روپے بچائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں کسی کو برطرف نہیں کیا گیا ہے جبکہ میں سرکار کا الیکٹڈ نمائندہ ہوں ، کے پی ٹی کا کوئی ایک مسئلہ نہیں تھا یہاں مسائل کے انبار تھے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کے پی ٹی کے ایک صاحب کو ایف آئی نے حراست میں لیا ہے ، ان صاحب کے پاس 150 سے زائد ایچ آر کی فائلیں ان کے گھر پر موجود تھیں۔
مزید پڑھیں
- ali ziadi
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- kpt
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- media talk
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ZAIDI
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News