
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر سیاسی دہشتگرد کو عدالت پیش ہونا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا آج سندھ میں بادشاہت قائم ہے، عدلیہ پر اعتماد ہے اور ہم خود کو بے قصور ثابت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں ایک پنڈال سجایا گیا تھا، پہلے جو پی ڈی ایم تھی اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکیلے عمران خان نے پوری اپوزیشن کو لائن پر لگا دیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کل نواز شریف کی تقریر بھارتی ٹی وی نے دکھائی ، جب نواز شریف یہاں تھے تب بھی اور لندن جاکر بھی افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں آر ایس ایس کا نظریہ داخل ہوچکا ہے، شہباز شریف کو آنسو بہانے کے بجائے نالوں پر کام کرنا چاہیئے تھا۔
انہوںے نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کل کھلی کچہری کے نام پر بند کچہری لگائی تھی۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول بند ہیں لیکن جلسے چل رہے ہیں، وزیر اعلی کے ساتھ سیلفیاں بن رہی ہیں بلاول کا جلسہ چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لوگ جل رہے تھے اور پیپلز پارٹی کا جلسہ جاری تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب بہت سارے وی آئی پیز جیل جائیں گے تو خود نظام بہتر ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- COURTS
- current breaking news in urdu
- haleem adil
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- media talk
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- Sindh
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News