
وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ہمیں متحد ہوکردشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ شہبازشریف کو گرفتارکرنے سے کوئی قیامت نہیں آئے گی ، نوازشریف کے پاس 2آپشن ہیں ، نوازشریف اپیل دائرکریں یا سیاسی پناہ لے لیں جبکہ مجھے امید ہے کہ نوازشریف سیاسی پناہ نہیں لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ سی پیک کیلئے پوری قوم یک زبان ہے جبکہ چینی سفیر سے ملاقات مفید رہی ہے ، ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی خطے کےکیا حالات ہونے جارہے ہیں ، 13 اگست کوآتش بازی کا پروگرام اورجلسہ منسوخ کررہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت،اسرائیل اوراین ڈی ایس پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں ، دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت ، اسرائلی اور افغانستان کی ایجنسیاں ہیں۔
انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے اکے علاوہ افغان اور چین کے معاملات دفتر خارجہ بتائیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام شروع ہو رہا ہے سارے صوبے اپنی ضروریات سے آگاہ کریں جبکہ میں چاروں صوبوں کا ہنگامی دورہ بھی کر سکتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد سے امن وامان کا کہہ دیا ہے جبکہ 190 نئےکیمرے بھی اسلام آباد کے لئے لگا رہے ہیں اور نفری بھی بڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- press conference
- shaikh rasheed
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News