Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی ہے ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کشمیر انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی ہے ، مریم اورنگزیب
مریم

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب  نے طارق فضل چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس  کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  کشمیر انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے بعد ایک راگ الاپا جارہا ہے، آئین شکن ہر روز الیکشن چوری کا منصوبہ بناتے ہیں جبکہ سیالکوٹ کے انتخابات کے بعد س سے م نکالنے کا شور بھی مچایا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے ، جو لوگ مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے انکا بیانیہ آئین و قانون کی بالا دستی کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو روز آئین شکنی کرتے ہیں ، یہ جھوٹے لٹیرے مافیاز ملک پر 3 سال سے مسلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ملکی تاریخ میں سب سے مہنگی خریدی گئی ہے جبکہ 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے ، 35 ارب جرمانہ براڈ شیٹ کیس میں لگا کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔

Advertisement

(ن) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو 35 ارب دینا پڑ رہے ہیں ، جو خرچ کیا گیا وہ الگ ہے اسی وجہ سے تماشہ لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا جارہا ہے، آج عمران شہباز شریف سے معافی مانگ رہے ہیں جبکہ ڈیلی میل کے حوالے سے بھی لندن کی ہائیکورٹ میں عمران معافی مانگ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہر روز چینی و آٹا پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ، آپ نے دو کروڑ لوگوں کو غریب کردیا ہے 50 لاکھ بے روزگار کردیے ہیں یہ کیا جہاد ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 29 جولائی والے ہفتہ میں 12 عشائیہ 20 فیصد مہنگائی ہوئی ہے ، پاکستان کے عوام اس مہنگائی کا جواب پوچھنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بیورو آف اسٹیٹسکس کی جولائی کی رپورٹ بھی پیش ہے۔

 

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر