
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوارن ملاقات اہم امور، کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں ، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں اور وباء کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عالمی معیشتوں پر وباء کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورمعاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کاروبارکیلئے سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزاد پالیسیز رکھنے والا ملک ہے ، قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
قطری سفیر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر مزید بہتری لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- meeting
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- qatar
- Sadiq Sanjarani
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News