Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، شیری رحمان

Now Reading:

آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، شیری رحمان

کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے عملی طور پر کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنایا ہوا ہے، 9 لاکھ سے زائد غاصب بھارتی فوج نے ریاسی طاقت کے زور پر معصوم کشمیریوں پر ظلم و جبر اور قتل و غارت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے جبکہ   کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تنازعہ ہے ، عالمی دنیا اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے عالمی برادری خاموشی توڑے اور کردار ادا کرے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہمیں مسلسل آواز اٹھانی چاہیے ، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی کشمیریوں کی آواز ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر