Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام سلامتی ، امن ، اور عدم تشدد کا مذہب ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

اسلام سلامتی ، امن ، اور عدم تشدد کا مذہب ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اور پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق  پر عمل درآمد کرنے کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ حکومت ملک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کردار لائق تحسین ہے ، اسلام سلامتی ، امن ، رواداری ، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ منافرت ، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ کچھ عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب طاہر محمد اشرفی کا کہنا ہے کہ نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال ، ریاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی ، تخریب کاری و فساد اور دہشت گردی کی تمام صورتیں شریعت کی رو سے حرام ہیں جبکہ تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہاء پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر