Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پاکستان کی انتخابی سیاست کو بدلنے کا تاریخی دن ہے، شبلی فراز

Now Reading:

آج پاکستان کی انتخابی سیاست کو بدلنے کا تاریخی دن ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی انتخابی سیاست اور طریقہ کار کو بدلنے کا تاریخی دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی منشور میں کیا اہم وعدہ پورا کرنے جارہی ہے، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرپرستی میں ای وی ایم مشین تیار کرائی ہے ، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں انتخابات تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، اس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہوتا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار سے انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری ہوگی ، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں ہارنے والا اپنی ہار تسلیم کرے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے تھے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آج ای وی ایم مشین پر ڈیمو لے گا، امید ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کو استعمال کیلئے منظور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے کیونکہ  ای وی ایم مشین کو ہیک کرنا نا ممکن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کریں گے ، کئی ممالک نے تو ای وی ایم پر کام شروع بھی کردیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی ماڈل مشین بنائی ہے مالی معاملات ابھی زیر غور نہیں آئے، حتمی ووٹنگ مشین چننا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ والے ای وی ایم کے مثبت پہلوؤں کو نہیں دیکھ رہے، ای وی ایم مشین 90 دنوں میں تیار کی گئی ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر