Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے جبکہ ایس او پیز پر عمل کر کے  شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے جبکہ کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے ، پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ  شہری کورونا ویکسینیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں ، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر