Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب
منافع خور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی قرار دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے جبکہ شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی ایک اوراوچھی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں عمران صاحب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا ہے لیکن ان کے حسد کی آگ بجھ نہیں سکی ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ایل این جی سکینڈلز نظر نہیں آتے انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی اور تاخیر سے منگوائی جانے والی ایل این جی کے اربوں روپے کا اسکینڈل میں نیب کو ’کیس‘ نظر نہیں آتا ، نیب کو عمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے نہ دوائی چور، ایل این جی چور وزیر مشیر نظر آتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو کمشن بنادو لیکن وزیر مشیر پکڑے جائیں تو وزارت بدل دو ، عمران صاحب اے ٹی ایمز اور مافیاز کو سہولت دیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا   یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر