Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان  کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد حفیظ ایئر پورٹ پر پھنس گئے

Now Reading:

پاکستان  کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد حفیظ ایئر پورٹ پر پھنس گئے

پاکستان  کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد حفیظ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)  میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے  مگر ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔

سابق کپتان  محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ورجن اٹلانٹک ائیر لائن  کی طرف سے فلائٹ شیڈول اور منیجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا  کررہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ یہاں ہیتھرو ائیرپورٹ  میں زبردستی رات گزارنے کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں جبکہ رات 9 بجے کے بعد لاؤنج کی سہولت  بھی موجود  نہیں  ہے۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1428745086641266690

 یاد رہے کہ 26 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل 2021 میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے جبکہ محمد حفیظ گیانا ایمازون وارئیرز کی جانب سے  کھیلیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس کیربیئن پریمیئرلیگ میں 9 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر