صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے یوم عاشور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے جانثاروں کی شہادتیں پیش کرکے حق و صداقت کا علم ہمیشہ کے لیے بلند کردیا ہے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، واقعہ کربلا سے صبر و تحمل، ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا سے بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جزبہ اور حوصلہ ملتا ہے ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو حوصلہ دیتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ آج نواسہ رسول اور انکے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ، حضرت امام حسین کی تعلیمات اور افکار کو اپناکر پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں حضرت امام حسین کی روشن تعلیمات پر پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- MIA ASLAM IQBAL
- MUHRRM
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News