
کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان
نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ 2009 میں صدر آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا دن منانے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا ریاست پاکستان اور ہر شہری کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
2009 میں صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں11 آگست کو اقلیتوں کا دن منانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 میں آئین ساز اسیمبلی میں تقریر کو یاد اور اجاگر کرنا ہے، اقلیتوں کے حقوق ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2021
انہوں نے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد جناح کی آئین ساز اسمبلی میں تقریر کو یاد کرنا ہے، 11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مکمل آزادی کی بات کی تھی۔
شیری رحمان نے لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا علم اٹھایا ہے، شہید بھٹو کا آئین بھی پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور مکمل آزادی کی بات کی تھی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 1973 کا آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ حقوق کے ساتھ ساتھ انہوں نے آئین میں اقلیتوں کے لئے سرکاری اداروں میں کوٹہ مختص کیا۔ 2/3
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973 کے منشور میں اقلیتوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا وعدہ کیا ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں اقلیتوں کے لیے سرکاری اداروں میں بھی کوٹہ مختص کیا تھا۔
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیریں رحمان نے لکھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پہلی حکومت میں ‘اقلیت ہمارہ اعتماد’ کا نعرہ لگایا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہی اپنے دور حکومت میں 2010 میں محکمہ برائے اقلیتی امور قائم کیا تھا۔
Advertisementشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پہلی حکومت میں ‘اقلیت ہمارہ اعتماد’ کا نعرہ لگایا تھا۔ پیپلز پارٹی نے ہی اپنے دور حکومت میں 2010 میں محکمہ برائے اقلیتی امور قائم کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھایا ہے اور اٹھاتی رہے گی۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2021
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- shereen rahman
- taza tareen urdu news
- today
- tweet
- Tweeter
- Tweeter account
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News