Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی بک تھورن پھل کے صحت پر جادوئی فوائد

Now Reading:

سی بک تھورن پھل کے صحت پر جادوئی فوائد

ماہرین غذائیت کی جانب سےسی بک تھورن پھل کو بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک جنگلی بوٹی ہے جو کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے، سی بک تھورن میں جگر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، موٹاپے ، خراب جلد، امراض قلب اور بلڈ پریشر سے لے کر گردوں کی بیماریوں تک ہر شکایت کا علاج موجود ہے۔

پاکستان کی معروف ڈائیٹیشن عائشہ ناصر کے مطابق سی بک تھورن دنیا کا وہ واحد پھل ہے جس میں اومیگا تھری(3)، سِکس (6) سمیت انتہائی مفید فیٹی ایسڈ اومیگا سیون (7) بھی 52 فیصد پایا جاتا ہے، اس میں سیکڑوں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں 9 پھلوں سے زیادہ حتیٰ کہ پھل کیوی، نارنجی اور امرود سے کئی گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، تحقیق کے مطابق اس جڑی بوٹی کے پھل، گٹھلی، گودے اور عرق میں 197 سے زیادہ مفید وٹامنز پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ سی بک تھورن قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے سبب دنیا بھر میں کافی مشہور ہے، مارکیٹ میں کئی برانڈ اس کا پاؤڈر، جیم اور اس سے بنا تیل فروخت کر رہے ہیں جس کا استعمال بھی بے حد آسان ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں ہر طرح کے کینسر کا علاج بھی موجود ہے، اسے کسی بھی بیماری سے نجات کے لئے کھایا جا سکتا ہے جبکہ اس کا ستعمال وزن میں کمی کے لئے حیرت انگیز نتائج فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اس جڑی بوٹی کا پھل انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے ،خون میں شوگر کی مقدار میں کمی، بلڈ، کولیسٹرول لیول متوازن، نظام ہاضمہ، آنتوں اور معدے کی بہتر کارکردگی، جگر کی کارکردگی میں اضافہ اور بینائی میں بہتری جیسے حیرت انگیز نتائج سر فہرست ہیں۔

سی بک تھورن کے استعمال کے نتیجے میں چہرے کی پیلاہٹ دور ہو جاتی ہے کیوںکہ اس میں آئرن بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے ڈائیٹنگ کے مضر صحت اثرات سے بچا جا سکتا ہے، ڈائیٹنگ کے دوران سی بک تھورن کا استعمال بال، ناخن اور جِلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ سی بک تھورن کا تیل اعصابی کمزوری، ورم، بڑھاپے میں کمزوری جیسی عام بیماریوں اور جسمانی تکالیف میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

سی بک تھورن کے دو چائے کے چمچ دودھ یا پانی میں ڈال کر پیا جا سکتا ہے، اس کا قہوہ بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے ۔

ناشتے کے دوران اس کا پاؤڈر اپنے دلیے یا ملک شیک یا اسموتھی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

سی بک تھورن کے ایک سے دو چمچ دن میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس کا زیادہ استعمال مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

سی بک تھورن کا مارکیٹ سے ملنے والا مختلف برانڈ کا پاؤڈر چہرے پر پانی میں ملا کر بطور فیس ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر