
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس میں مریم اورنگزیب نے صدارت کی ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر، آبی وسائل کے تحفظ اور اس شعبے میں دونوں طرفہ باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان اور اراکین کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم ، کھیل و سیاحت ، ثقافت ، تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری آسٹریلیا کی معاشی و سماجی تعمیر و ترقی میں اپنا قابل فخر کردار ادا کر رہی ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا میں فن وثقافت، فنون لطیفہ اور کلچرل ایکسچینجز بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زراعت اور متبادل توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک میں بھرپور تعاون کے امکانات موجود ہیں جبکہ پارلیمانی ایکسچینج پروگرام کے تحت اراکین پارلیمان کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پیرزادہ سید عمران احمد شاہ، محمد خان ڈاہا، سید جاوید علی شاہ جیلانی ، صلاح الدین، رومینہ خورشید عالم، شاہدہ رحمانی، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، غزالہ سیفی اور رمیش کمار نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ijlas
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- maryam aurangzeb
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- Politics
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News