
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے ، بین الاقوامی برادی سے اپیل ہے افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا ، کشمیر میں ظلم کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔
انہیوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں بین الاقوامی کمیونٹی اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کروائیں گے۔
چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ تعمیرات اور ایکپسپورٹ کے شعبے کو مراعات دینے کے بعد 25 ارب ایکسپورٹ ہوگئی ہیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ ڈیٹ میں کمی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتیں اور سوسائٹی متفق ہو ، عثمان بزدار کی حکومت کے اشہتارات سے متعلق علم نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم اتحادی اور پنجاب اسمبلی کا اعتماد ہے بزدار صاحب رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی برسات میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، لاہور میں تیز بارشوں کے باوجود کم مسائل ہوئے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کارڈ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- CH M SARWAR
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- ounjab
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News