Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، منیر اکرم

Now Reading:

آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اعلیٰ سطح فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی ثقافت کے فروغ کے لیے ہندوتوا کا مقابلہ کیا جائے۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، پر تشدد آر ایس ایس بھارتی حکمران جماعت کی بنیادی تنظیم ہے۔

منیر اکرم  نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، سید گیلانی کی تدفین پر بھارت نے بربریت کی تازہ مثال قائم کی، کرفیو کو ہٹایا جائے تاکہ اہلخانہ و دیگر جنازے میں شریک ہوسکیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی شہدا قبرستان میں تدفین کی اجازت دی جائے، سید گیلانی 50 سال قید میں رہے آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے، سید علی گیلانی نے 7 دہائیوں تک بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی، سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو بھارتی افواج نے زبردستی چھینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیش ہونےکیلئےدرخواست دائر
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس؛ مزیدگواہان پر جرح مکمل، سماعت 31 مئی تک ملتوی
نمل جانےوالی جیپ حادثےکاشکار، 6 افراد جاں بحق
وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت
ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو گریڈ 16کے 8 افسران کی گریڈ17میں ترقی
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر