پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہا ررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بطور جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لیے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے، پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے، ہر فورم پر روکیں گے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی، نہ ہی تجاویز اور آراء لی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں ہے بلکہ میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا گیا، نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ijlaas
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- media
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- shahbaz shareef
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News