Advertisement
Advertisement
Advertisement

افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  کا کہا ہے کہ افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے مادر وطن کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے جانثاروں ،مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی شجاعت و بہادری اور ولولہ انگیز قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نے 6 ستمبر 1965 میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، محدود وسائل کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا جس طرح سے مقابلہ افواج پاکستان نے کیا وہ دنیا کی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذبہ ایمانی سے لبریز افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے، اس ناقابل تسخیر اور آہنی دفاع کو ایک مظبوط معیشت ہی تقویت دے سکتی ہے امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اب روایتی جنگ کے بجائے ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے لیکن اس محاذ پر بھی اسے دندان شکن جواب دیا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس چمن کی آبیاری بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے کی ہو اس پر خزاں نہیں آتی اس دن کی مناسبت سے افواج پاکستان کی حب الوطنی اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر