Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، کامران بنگش

Now Reading:

کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم  کامران بنگش کا کہنا ہے کہ آج کے  انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق  کامران بنگش نے عوام سے کنٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ شہری آج کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جوق در جوق شریک ہوں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی ورکرز اور ٹائیگرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان داخلہ اور خارجہ دونوں محاذوں پر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کینٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اسی قومی جذبے کا مظاہرہ کریں جو 2018  کے عام انتخابات میں نظر آیا تھا۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کینٹونمنٹ انتخابات میں شہریوں کی رہنمائی اور خدمت کا فرض بھی پوری خندہ پیشانی سے ادا کریں، کینٹونمنٹ انتخابات میں عوام لوٹ مار کرنے والی جماعتوں کو کلی مسترد کر دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر