Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شاہ محمود قریشی

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ڈوزئیر میڈیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ، ڈوزئیر میں بھارتی چہرہ بے نقاب کیا جائےگا.

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس ڈوزئیر میں  انسانی حقوق کی 32   تنظیموں کی رپورٹس ہیں،  پاکستان کی رپورٹس صرف 14 ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے اور ان نے گھروں میں اسلحہ رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پہ اسی لیے ڈوزئیر بنایا ہے، ڈوزیئر میں فالس فلیگ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا یکم ستمبر کو جب انتقال ہوا تو ان کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا، ان کی وصیت کو بالائے تاک رکھتے ہوئے انہیں رات کی تاریکی میں دفن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  انہیں کفن اور دفن کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو جنازے میں شرکت سے محروم رکھا گیا تھا۔

  مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت سرکار کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  انسانیت کو اس انداز میں پامال کرنا انتہائی نامناسب ہے اس لیے ہم نے آج یہ ڈوزیر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے چیپٹر میں جنگی جرائم کا تذکرہ ہے ، دوسرے چیپٹر میں فالس فلیگ آپریشنز کا ذکر ہے جبکہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشششوں کا ذکر ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ہندوستان کے اندر ایک طبقہ دہلی سرکار کی کشمیر پالیسی کے خلاف کھل کر بول رہا ہے، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم اس ڈوزیر کو تمام مشنز اور ہر فورم پر بھجوائیں گے۔

  مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ڈوزیر کے ذریعے پوری معلومات اور اصل حقائق تمام دنیا تک پہنچائیں گے، یہ ڈوزیر سید علی گیلانی صاحب کو خراج عقیدت ہے کیونکہ ان کی تمام زندگی اسی جدوجہد میں گزری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر