Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، عثمان بزدار

Now Reading:

عوام آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ عوام آج بھی وزیراعظم عمران خان کے وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  بلے پر ہی ٹھپہ لگا کر پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عثمان بزدار نے لکھا کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشنز میں حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کی کامیابی کیلئے پرامید اور دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

Advertisement

لاہور اور والٹن کنٹونمینٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر