Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مونگ پھلی کے کرشماتی فوائد

Now Reading:

مونگ پھلی کے کرشماتی فوائد

زیادہ تر لوگ مونگ پھلی کو سرد موسم میں رات کے وقت کھانا پسند کرتے ہیں، اس کے کھانے سے آپ کو صحت کے کرشماتی فوائد بھی ملتے ہیں۔

مٹھی بھر مونگ پھلی کا استعمال آپ کو ایک ساتھ کئی غذائی اجزاء دیتا  ہے لہٰذا ماہرین کہتے ہیں کہ اچھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے اور حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے کے لئے مونگ پھلی کو لازمی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

100  گرام مونگ پھلی میں تقریباً 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے، پروٹین انسانی جسم کے لئے ضروری ہے اور مونگ پھلی کو محدود مقدار میں کھانے سے آپ کو پروٹین ملے گا۔

اس کے علاوہ مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ یہ آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اچھا بناتی ہے ،گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریض اپنی ذیابیطس کی خوراک میں مونگ پھلی کو محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

غذا میں سادہ تبدیلیاں آپ کو بلڈ شوگر لیول کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مونگ پھلی کئی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے، یہ آپ کو پروٹین، اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم پیش کرسکتی ہے اور یہ آپ کو ایک ساتھ کئی غذائی اجزاء مہیا کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر