Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونیئرعالمی ہاکی کپ کیلئے مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی،صدر پی ایچ ایف

Now Reading:

جونیئرعالمی ہاکی کپ کیلئے مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی،صدر پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ جونیئرعالمی ہاکی کپ کیلئے مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر  کا کہنا تھا کہ ملک میں ہاکی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عالمی جونیئر ہاکی کپ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

 ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ملک بھارت، پاکستان، جرمنی، بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، ملایشیا، ساؤتھ افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس،پولینڈ، کوریا، امریکا اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں،ان ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 پول اے میں بیلجیئم، ملایشیا، ساؤتھ افریقہ اور چلی پول بی میں انڈیا ، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جونیئرعالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی قومی جونیئر اسکواڈ کی حتمی تشکیل کیلئے دوروزہ ٹرائلز30 اور31اکتوبر کو عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی  میں ہو ں گے۔

اولمپئین منظور جونیئر کی قیادت میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوروزہ ٹرائلز میں قومی جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا جائزہ لے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں اولمپئین منظور جونیئر(چیئرمین)، دیگر ممبران میں اولمپئین کلیم اللہ، اولمپئین ناصر علی، اولمپئین ایاز محمود، اولمپئین خالد حمید اور اولمپئین وسیم فیروزشامل ہیں۔

عالمی جونیئر ہاکی کپ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل اعزاز کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوگا۔

قومی ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر